ایس اے پی ٹی کلکٹریٹ15فروری2023سے فعال ہوجائے گا،
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو کی جانب سے 22دسمبر2022کو ایس آراو2301جاری کیاگیاتھا جس کے تحت پاکستان بھرمیںنئے کلکٹریٹس کی تشکیل دی گئی تھی کراچی میںبنے والے نئے کلکٹریٹ ایس اے پی ٹی( SAPT)قائم کیاگیاتھا ،ایس اے پی ٹی کلکٹریٹ 15فروری2023سے فعال ہوجائے گاجس میں درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کے لئے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن پرانے کوڈKAPSسے ہی فائل کی جاسکے گی۔یہ واضح رہے کہ SAPTکلکٹریٹ پر آنے والی کنسائنمنٹس سے متعلق تمام IGM اور ان کے انڈکس نئے یا پرانے، WeBOC/PSW سسٹم کے تحت نئے تشکیل شدہ کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ ساو¿تھ ایشیا پاکستان ٹرمینل لمیٹڈ (SAPT) کے پاس فائل کیے جائیں گے جس میں سابقہ کوڈKAPS کا ہی استعمال کیاجائے گا۔ایس اے پی ٹی نو تشکیل شدہ کلکٹریٹ ہے اور اس کے سسٹم کو نئے سرے سے تشکیل دیا جائے گا اس لیے 15.02.2022 کودوپہر کے بعد SAPT سے متعلق GD فائل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔