Breaking NewsGenernal News

سندھ حکومت کاالیکٹرک بسوں کے نئے روٹس کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس کااعلان کردیاہے۔ اس سلسلے میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، جن کے پاس وزارت ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی ہے،انہوں نے پیپلز بس سروس پروگرام کے تحت کراچی میں الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹس کا اعلان کیا۔شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماحول دوست الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں، اورپیپلز پارٹی کی زیرقیادت سندھ حکومت کراچی میں الیکٹرک بس سروس کے دو نئے روٹس شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ای وی بس سروس کے دوسرے روٹ کے تحت بس الآصف مارکیٹ سے ٹنکی چوک (ملیر) تک مسافروں کو لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاو¿ن سے نمایش چورنگی براستہ ٹانک چوک تک ایک اور ای وی بس سروس کا روٹ 13 اپریل کو شروع کیا جائے گا۔اس سے قبل ایک ٹویٹ میں پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ’پارٹی کی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ حکومت کراچی کے لوگوں کے لیے بسوں کے نئے روٹس شروع کرنے جارہی ہے۔ رواں ماہ رمضان میں تین نئے روٹس شروع ہوں گے۔ عوام اب ای وی بسوں کے نئے بیڑے کا استعمال کر سکتے ہیں۔تاہم اس سال جنوری میں حکومت نے الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button