سندھ ہائیکورٹ ،کسٹمزآفیسروضاحت کے لئے طلب کرلیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے فائنل چالان جمع کرنے کے بعد سامان ضبط کرنے کی درخواست کو مستردکرتے ہوئے کسٹمزآفیسرکو وضاحت کے لئے طلب کرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے کچھ عرصہ قبل ایکسپورٹ پروسینگ زون میں ہونے والی بدعنوانی کو بے نقاب کرکے مقدمہ درج کیاگیا اورتحقیقاتی افسرکی جانب سے تمام تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کسٹمزکورٹ میں فائنل چالان جمع کرتے وقت سامان ضبط کرنے کے لئے نہیں کہاگیاتھا، بعد ازاں محکمہ کسٹمزکی جانب سے ملزمان کو محکمہ کسٹمزکی قوانین کی شق165اور171کو نوٹس جاری کیاجو عدالت میں فائنل چالان جمع کرنے کے نہیں دیاجاسکتاجب تک کورٹ کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری نہ کی جائیں،محکمہ کسٹمزکے نوٹس پر درآمدکنندہ نے عدالت سے رجوع کیاجس میں ایڈوکیٹ انیل ضیاءکے کیس کی پیروی کی ، ایڈوکیٹ انیل ضیاءکی جانب سے عدالت میں ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے تحقیقی آفیسرکو 19مئی 2025کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔