Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ، کمپیوٹرکے روکے ہوئے کنسائمنٹس کلیئرکرنے کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے روکے گئے کمپیوٹرکے کنسائمنٹس کو فوری طورپر قانون کے مطابق کلیئرکیاجائے۔ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹرسسٹم اورایساسریزکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی تھی جس پر میسرزالمغانی ورلڈ وائیڈٹیکنالوجی اورمیسرزوجدان ٹریڈرزنے ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ سے رابطہ کیاتاہم ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ ریان ضیاءکی سربراہی میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے روکے گئے استعمال شدہ کمپیوٹرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکی تاہم سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کسٹمزکو احکامات جاری کئے ہیں کہ کمپیوٹرکے روکے ہوئے کنسائمنٹس کو فوری طورپرقانون کے مطابق کلیئرکیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button