انفورسمنٹ کراچی ،سمندری راستہ کی جانے والی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے دولانچوں سے اسمگلنگ کیاجانے والے ایرانی ڈیزل ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ کے لئے شبانہ روز بنیادوں پر جاری کوششوں اور انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کی انسداد اسمگلنگ کے لئے بھرپور کارراوایوں کا تسلسل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کھلے سمندر بحرہ عرب میں کامیاب کارروائی میں لانچوں کے ذریعہ ایرانی ڈیزل اسمگلڈ کرنے کی کوشش کو ناکام بناکردو لانچوں و تحویل میں لے کر27ہزار620لیٹر اسمگلڈ ایرانی ڈیزل ضبط کرلیاہے
جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ کے استعمال میں دونوں لانچوں کی مالیت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے ،لانچوں اور ڈیزل کی کل مالیت دوکروڑ30لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ضبط شدہ ڈیزل کو اے ایس او کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضبط شدہ لانچوں کو NMB وہارف منتقل کردیا گیا ہے اورلانچوں پر موجود 2 افراد کو حراست میں لے کر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔