Breaking NewsEham Khabar

مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی جانے والی پانچ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری بے نقاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپریزمنٹ کلکٹریٹ ساﺅتھ کراچی نے فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کے تحت کام کرنے والے سینٹرلائزڈاسسمنٹ یونٹ نے پانچ ارب 40کروڑروپے مالیت کے ٹیکسزکی چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،تفصیلات کے مطابق درآمدکنندگان میسرزگلوبل ٹیکسٹائل اورمیسرزمہرانٹرنیشنل کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے ایسٹیٹ ٹوکے تین کنسائمنٹس درآمدکئے گئے جیسے پولیسٹراسٹیبل فائبرظاہرکرکے کلیئرکرکے پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کی فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کرنے کی کوشش کی گئی ۔محکمہ کسٹمزنے دونوں درآمد کنندگان میسرز گلوبل ٹیکسٹائل، میسرز مہر انٹرنیشنل اور کلیرنگ ایجنٹ میسرز سکینہ انٹرپرایز کے خلاف مس ڈکلیریشن کے ذریعے ڈیوٹی کی چوری کرکے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزنے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کا فیزیکل ایگزامینیشن اور لیبارٹری ٹیسٹ کیاتواس امرکی تصدیق ہوئی کہ درآمدکنندگان کی جانب سے اس مس ڈکلیریشن کرکے ڈیوٹی چوری کی جاری رہی تھی ۔چیف کلکٹر (اپریزمنٹ ساوتھ) جمیل ناصر نے ڈیوٹی کی چوری کوبے نقاب کرنے اور تحقیقات کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کیں کہ منصفانہ تحقیقات کو بغیر کسی دباو کے فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق جلد از جلد سزا دلوائی جا سکے ۔ چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمینٹ ساوتھ جناب جمیل ناصر کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کے شفاف، مو¿ثر اور درآمدی اشیاءکی درست تشخیص ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری ،فراڈ کی روک تھام اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور قومی خزانے کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساوتھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی سنٹرلائزڈ اپریزنگ یونٹ مس ڈیکلریشن کے ذریعہ ملکی معیشت کو نقصان پہچانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت بر سریپکاررہے گا، چیف کلکٹر نے ا پریزمنٹ کلکٹریٹس کے تمام کلکٹرز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپریزمنٹ گروپس کے متعلقہ اسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرز کے ذریعے درآمدی اشیاءکی کلیئرنس کے بعد کی تصدیق بروقت مکمل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button