Exclusive Reports

کسٹمزٹربیونل نے ایم جی موٹرزکے خلاف ٹیکس چوری کے الزام کو درست قراردےدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل نے ایم جی موٹرزکے خلا ف کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کے الزام کو درست قرارپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے حق میں فیصلہ سنادیاہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل کراچی کے ممبرٹیکنیکل عبدالجبارقریشی اورعبدالباسط چوہدری پر مشتمل دورکنی بینچ نے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکی جانب سے ایم جی گاڑیوں کی درآمدپر انڈرانوائسنگ کے تحت کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی ٹیکسز چوری کا فیصلہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے حق میں دیتے ہوئے کہاہے کہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے ایم جی کی گاڑیاں کی درآمدپر ڈیوٹی وٹیکسزکو الزام عائد کیاتھا وہ درست ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے 2021میں ایم جی موٹرزکی جانب سے درآمدکی جانے والی گاڑیوںکو انڈرانوئسنگ کے تحت کلیئرکرنے کروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کاالزام عائد کرکے مزید کارروائی کے لئے مقدمہ کسٹمزایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردیاگیاہے ،کسٹمزایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے درآمدکنندہ کی جانب سے درآمدکی جانے والی گاڑیوں کی کلیئرنس کو درست قراردیاتھا جس پر ڈائریکٹوریٹ آ ف پوسٹ کلیئرنس نے فیصلہ کے خلاف کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیااورکسٹمزاپیلٹ ٹربیونل میں ہونے والی سماعت کے دوران محکمہ کسٹمزکی جانب سے پیش ہونے والے وکلاءکی جانب سے دلائل پیش کئے گئے جس پر کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل کراچی کے ممبرجیوڈیشل ون عبدالجبارقریشی اورممبر ٹیکنیکل ون عبدالباسط چوہدری پر مشتمل دورکنی بینچ نے کسٹمزایڈجیوڈکیشن کی جانب سے درآمدکنندہ کے حق میںدیئے گئے فیصلہ کو مستردکرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکی جانب سے ایم جی گاڑیوں کی درآمدپر انڈرانوائسنگ کے ذریعے چین سے درآمدکی جانے والی ایم جی گاڑیوں پر ہونے والی 80کروڑ سے زائد ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کا الزام درست قراردیدیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ کو حق حاصل ہے کہ وہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکرنے کے لئے تین ماہ کو وقت درکارہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے ایم جی موٹرزکے خلا ف بنائے جانے والے مقدمہ کو ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے درآمدکنندہ کے حق میں دیئے جاناایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی کارکردگی پرایک سوالیہ نشان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button