Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کے سپاہی اورایس ایچ اوکا غیرقانونی نیٹ ورک ،گاڑیاں پکڑکررشوت طلب کرنے کے واقعات کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آ ف کسٹمزانٹیلی جنس کے سپاہی شہزاداورنیاماڑی پورٹرک اڈاپولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوسرفرازاعوان نے مبینہ طورپر پرائیویٹ ملازمین کی ایک ٹیم بنائی ہوئی ہے جو ماڑی پور سے آنے اورجانے والی گاڑیوںکی بلاجوازچیکنگ کے بہانے سے بلیک میل کرکے ان سے لاکھوں روپے کابھتہ وصول کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس میں تعینات شہزادنامی سپاہی ایس ایچ اوسرفرازاعوان کی ٹیم کے ساتھ مل کرایک پرائیویٹ ایجنسی بنائی ہوئی ہے جو ماڑی پور کے علاقے میں رات کے وقت درآمدی کنسائمنٹس کی گاڑیوں کو چیکنگ کے بہانے روک کران گاڑیوںکو تھانے لے جاتے ہیں اورکسٹمزانٹیلی جنس میں تعینات شہزادنامی سپاہی کو تھانے میں بلایاجاتاہے اوریہ سپاہی پکڑی جانے والی گاڑیوں سے کسٹمزانٹیلی جنس کے نام پر لاکھوں روپے بھتہ کی ڈیمانڈکرتاہے اورنہ دینے پر ان کے سامان کو ضبط کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں متاثرہ لوگوں نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اورپولیس کے اعلیٰ افسران سے بلیک میل کرنے والے مذکورہ عناصرکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button