Eham Khabar

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ یکم اکتوبرسے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2022-23میں کامیاب امیدواریکم اکتوبرسے اپنے عہدوں پرذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2022-23میں کامیاب امیدواروں میں شامل صدرندیم کامل ،سنیئرنائب صدرگلزارشاہ ،جنرل سیکریٹری زاہدبشیر،جوائنٹ سیکریٹری جنیدمحمود،انفارمیشن سیکریٹری مرزامحمدشارخ،فنانس سیکریٹری محمدمناف جھنگڑا ،نائب صدرواخترعلی شیروانی،حسن شیخ وہرہ،رانازاہدفاروق،شیخ مدثررفیق منگو، زاہدشریف،زاہدتنویر، ممبرمینیجنگ کمیٹی کے پرعہدوں پرنامزد عابدحسین چوہدری،ارشہدجمال،دانش ریاض، فرازاحمدتنولی،حسن شمس ڈار،اصلاح علی انصاری،ملک محمدشبیر،محمدعبدالمتین،محمدبلال احمد،محمدمنشائ،محمدمنصوربھگوانی،محمدمبشر،محمدرضوان میر،نورعلی،رحیل گوہر،راناتنویرحسین،سیدفیصل کامران کمال،طارق محمود ملک بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔اس سلسلے میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرندیم کامل کا کہناہے کہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن گذشتہ ایک دھاہی سے کسٹمزایجنٹس کے مسائل کو حل کررہی ہے اسی طرح نومنتخب کابینہ بھی کسٹمزایجنٹس کے مسائل کوحل کرنے میں ہرممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنی ٹیم کی قابلیت پر پورابھروسہ ہے کہ وہ کسٹمزایجنٹس کو ہر فورم پر بھرپوران کے مسائل حل کرنے میں ہروقت تیاررہے گی تاکہ کسٹمزایجنٹس کے مسائل کو فوری طورپر حل کیاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button