Uncategorized

محصولات کے حصول کے بعد تجارتی سہولیات ایف بی آرکی اولین ترجیحی ہے ،چیئرمین ایف بی آر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محصولات کے حصول کے بعد تجارتی سہولیات ایف بی آرکی اولین ترجیحی ہے ان خیالات کے اظہارایف بی آرچیئرمین ڈاکٹرمحمداشفاق احمدنے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے یقین دہانی کروائی کہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے مشاورت سے ٹریڈکودرپیش مسائل کو جلد حل کیاجائے گا۔قبل ازیں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلٰ حاجی آصف اورصدرکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرسیف اللہ خان نے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈکو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ۔سیف اللہ خان نے کہاکہ کسٹمزایجنٹس کے عارضی لائسنس کی مدت کو چھ ماہ سے بڑھا کردوسال کرجائے تاکہ کسٹمزایجنٹس کو ہرچھ ماہ بعد لائسنس کی تجدید کے عمل سے نہ گزرناپڑے۔انہوںنے مزید کہاکہ لائسنس کے حصول کے لئے لائسنس کے امتحانات طویل عرصے سے نہیں لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لائسنس چھ ماہ کی مدت کے لیے عارضی بنیادوں پر جاری کیے جا رہے ہیں، انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کوآگاہ کیا اور درخواست کی کہ عارضی لائسنس کی تجدید کی مدت عارضی حیثیت کے ساتھ بڑھا کر دو سال کر دی جائے۔انہوںنے کہا کہ درآمدکنندگان کو صرف پانچ سوروپے فیس کے عوض سیلف کلیئرنس کے ذریعے کنسائمنٹس کلیئرکرنے کی اجازت حاصل ہوتی ہے تاہم سیلف کلیئرنس کے لیے اصول وضع کیے جائیں تاکہ مس ڈیکلریشن جیسے واقعات رونمانہ ہوں۔انہوںنے آگاہ کیاکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی بجٹ تجاویز کو وفاقی بجٹ میں شامل کیاجائے اورکسٹمزلیب کو بین الاقوامی معیارکے مطابق اپ گریڈکیاجائے تاکہ کنسائمنٹس کے سیمپل کسٹمزہاﺅس لیبارٹری سے باہر نہیں بھجوایاجائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان سنگل ونڈو چیف کلکٹر انفورسمنٹ، ساو¿تھ عبدالقادر میمن، چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساو¿تھ واجد علی نے بھی خطاب کیا اورایسو سی ایشن کو یقین دلایا کہ اس کے اراکین کو ان کی قانونی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کی جائے گی۔عشائیہ میں ایسوسی ایشن کے ممبران کی بڑی تعداد کے علاوہ کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ طاہر قریشی، کلکٹر پورٹ قاسم کلکٹر اشہد جواد، کلکٹر ایکسپورٹ پورٹ قاسم عامر تھہیم، کلکٹر ایکسپورٹ کراچی رضا، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ثاقف سعید، ڈائریکٹر آئی پی آر نعیمہ بتول، ڈائریکٹر ویلیوایشن سید فواعلی شاہ د، کلکٹر انفورسمنٹ کراچی فیروز اسلم جونیجو اور دیگرنے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button