Valuation/Assessment

بیرنگ کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے” بیرنگ “کی ویلیوایشن رولنگ جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”بیرنگ “کی رولنگ نمبر 1188/2017 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکئے جانے والے بال بیرنگ کی درآمدی ویلیوAکیٹگری 3.40ڈالر فی کلوگرام،Bکیٹگری 2.90ڈالر فی کلوگرام، چائنا سے درآمدکئے جانے والے ٹیپر بیرنگ کی درآمدی ویلیوAکیٹگری 3.57ڈالر فی کلوگرام،Bکیٹگری 3.05ڈالر فی کلوگرام،جاپان سے درآمدکئے جانے والے بال بیرنگ کی درآمدی ویلیو9.40ڈالرفی کلوگرام،انڈیا3.04ڈالر فی کلوگرام،ویسٹرن یورپ10ڈالرفی کلوگرام،ایسٹرن یورپ 5.50ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 6ڈالر فی کلوگرام،جاپان سے درآمدکئے جانے والے ٹیپر بیرنگ کی درآمدی ویلیو10ڈالرفی کلوگرام،انڈیا3.10ڈالر فی کلوگرام،ویسٹرن یورپ10.50ڈالرفی کلوگرام،ایسٹرن یورپ 6ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک 6.50ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button