Valuation Rulings

لہسن اورادرک کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”لہسن اورادرک “کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت ”لہسن اورادرک“ کی رولنگ نمبر1197/2017جاری کردی گئی ہے۔مذکورہ ویلیویشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمدکئے جانے والے فریش ادرک کی درآمدی ویلیو0.825ڈالر فی کلوگرام،انڈونیشیا،ویتنام اورمیانمارسے درآمدکئے جانے والے فریش ادرک کی درآمدی ویلیو0.61ڈالر فی کلوگرام،انڈیا سے بزریعہ زمینی راستے سے درآمدکئے جانے والے فریش ادرک کی درآمدی ویلیو0.67ڈالر فی کلوگرام،تھائی لینڈسے درآمدکئے جانے والے فریش ادرک کی درآمدی ویلیو0.38ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے خشک ادرک کی درآمدی ویلیو2.50ڈالر فی کلوگرام،انڈونیشیا،ویتنام اورمیانمار،انڈیا،نیگریا سے درآمدکئے جانے والے خشک ادرک کی درآمدی ویلیو1.95ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے فریش لہسن کی درآمد ویلیو1ڈالرفی کلوگرام،انڈیا بزریعہ زمینی راستے سے درآمدکئے جانے والے فریش لہسن کی درآمدی ویلیو0.85ڈالر فی کلوگرام، انڈیابزریعہ سمندری راستے سے درآمدکئے جانے والے فریش لہسن کی درآمدی ویلیو1.15ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button