Eham Khabar

سلفونک ایسڈ کی ویلیوایشن رولنگ کا اجراء

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزویلیویشن نے”سلفونک ایسڈ “کی ویلیویشن جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمزایکٹ 1969کی شق 25Aکے تحت”سلفونک ایسڈ “کی رولنگ نمبر 1304/2018 جاری کردی گئی ہے۔ویلیوایشن رولنگ کے مطابق کوریاسے درآمدکئے جانے والے لائنرالکائیل بینزین سلفونک ایسڈ(سافٹ اینڈہارڈٹائپ)کی درآمدی ویلیو1.20ڈالر فی کلوگرام،ایران بززیعہ زمینی راستہ درآمدکی جانے والے لائنرالکائیل بینزین سلفونک ایسڈ(سافٹ اینڈہارڈٹائپ)کی درآمدی ویلیو1.18ڈالر فی کلوگرام،چائنا سے درآمدکئے جانے والے لائنرالکائیل بینزین سلفونک ایسڈ(سافٹ اینڈہارڈٹائپ)کی درآمدی ویلیو1.19ڈالر فی کلوگرام،دیگرممالک سے درآمدکئے جانے والے لائنرالکائیل بینزین سلفونک ایسڈ(سافٹ اینڈہارڈٹائپ)کی درآمدی ویلیو1.25ڈالر فی کلوگرام مقررکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button