Breaking NewsEham Khabar

پاکستان اورقازقستان کے درمیان تجارت ایک ارب ڈالرتک بڑھانے پر اتفاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اورقازقستان کے درمیان ہونے والی تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہواہے، اس سلسلے میں پاکستان قازقستان بزنس کونسل برائے ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین محمودالحسن کی قیادت میں دیگررہنماﺅں نے قازقستان کے سفارت خانے کادورہ میں قازقستان کے سفیریرژان کستافن سے ملاقات کی ،جس میں میں پاکستان اورقازقستان کے درمیان ہونے والی تجارت کو فروغ دینے ہر زوردیاگیا ۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان فلائٹ آپریشنز، روڈ ایشوز، ای ویزا ایشو، ساحلوں اور سیاحت کے لیے واٹر اسپورٹس کی ترقی،B2B، اورG2Gکے ساتھ کاروباری دو طرفہ تجارت اورسیاحت بڑھانے پر اتفاق ہواجبکہ رواں سال تجارتی ہدف ایک ارب ڈالر تک حاصل کرنے کی امیدظاہرکی۔اس موقع پر قازقستان کے سفیرنے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے ایشوزکو حل کرنے والے تجارت پر بڑھانے کی خواہش اظہارکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button