Breaking NewsEham Khabar

عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ایک ٹیم نے جمعہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بہترین طرزعمل کے ذریعے ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔ورلڈ بینک کی معاشی ٹیم جس میں جوناتھن کارور، اینا ماریا مینڈیز، لوسی پین اور ارم توقیر شامل تھے، نے چیئرمین ایف بی آر کو بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں ٹیکس کی تعمیل کی بہتری کے لئے ممکنہ شعبوں میں بہترین طرزعمل اختیارکرنے پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جہاں ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ذمہ داریوں کی ادئیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button