Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

عمان جانے والے برآمدی کنسائمنٹ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے عمان جانے والے سیلنگ فین کے کنسائمنٹ میں بھاری مقدارمیں برآمدکئے جانے والے اسلحہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے برآمدکنندہ میسرزفیٹ انٹرپرائززکلیئرنگ ایجنٹ برسکن انٹرپرائززکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ برآمدکنندہ کی جانب سے ایک سیلنگ فین کا کنسائمنٹ عمان کے لئے بھیجاجارہاہے تھا جس کی گڈزڈیکلریشن کلیئرنگ ایجنٹ میسرزبرسکن انٹرپرائززنے فائل کی ،فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں 2060یونٹ سیلنگ فین سلالہ عمان کے لئے ظاہرکئے گئے ،ایف آئی آرکے مطابق کیو آئی سی ٹی، کلکٹریٹ آف کسٹمز ایکسپورٹ کراچی میں تعینات ایگزامن آفیسر نے کنٹینر کو جانچ پڑتال کے لیے کھول کرکنٹینرسے ساراسامان باہرنکالاتاہم سامان کا معائنہ کیاجارہاتھا، کسٹمز کے عملے نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ طور پر اس کنسائمنٹ کا معائنہ کی،معائنہ کے عمل کے دوران، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے غیر قانونی مادوں کی تلاش کے لیے کھیپ کو روک لیا، حالانکہ کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی۔ مشترکہ معائنے کے نتیجے میں 1464 پستول (30 بور، 9 ایم ایم) برآمد ہوئے،جیسے پنکھوں کی پیکنگ کے اندارانتہائی مہارت کے ساتھ چھپایاگیاتھا،جب کہ پلاسٹک بیس/کیسنگ کو ہتھوڑے سے توڑ کر انہیں مضبوطی سے سیل کیا گیا تھا۔ اسلحہ کی برآمدگی کے بعد کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعہ 168 کے تحت سامان ضبط کیا گیا۔ برآمد کنندہ اور کلیئرنگ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔درج بالا حقائق اور ریکارڈ پر موجود معلومات کے پیش نظر۔ خیال کیا جاتا ہے کہ برآمد کنندہ روزینہ عبداللہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کر جان بوجھ کر اسلحہ چھپا رکھا تھا۔ چھت کے پنکھے کے پلاسٹک میں پستول اور اسلحہ کی غیر قانونی برآمدگی پر کسٹمز حکام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جسے پاکستان کسٹمز نے برآمدی کارگو پر سخت نگرانی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button