Uncategorized

کاروں کی سی کے ڈی کٹس کی درآمد میں 26 فیصد کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوری 2023ءمیں گاڑیوں کی درآمد ہونے والی CKD کٹس میں دسمبر 2022 کی نسبت 26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2023 میں 53 ڈالرز کی کاروں کی CKD درآمد کی گئی جوکہ دسمبر 2022 میں اس کی مالیت 42 ملین سے زائد کی تھی۔ جنوری 2023 میں CKD کٹس کی درآمد میں اضافہ ایل سی پر عائد پابندی ختم ہونے کی وجہ سے دیکھی جارہی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ ماہ کے شروع میں ایل سی کے لئے بینکوں پر عائد پیشگی اجازت ختم ہونے پر ان CKD کٹس کی درآمد ممکن ہوسکی۔ یاد رہے کہ حکومت نے مئی 2022ءمیں غیر ضروری اور پرتعیش اشیاءکی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی تھی جس کو اگست 2022 ءمیں ختم کردی گیا تھا۔ البتہ اسٹیٹ بینک نے ایل سی کھولنے پر شرائط بررقرار رکھی تھی۔ اگر کار کی CKD کٹس کی جنوری 2023 میں ہونے والی درآمد کا موازنہ جنوری 2022 سے کیا جائے تو اس میں 68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں جنوری 2022ءمیں165 ملین ڈالر مالیت کی گاڑیوں کی CKD درآمد کی گئی تھی۔ امپورٹ پر عائد پابندی کی وجہ سے کئی کار مینوفیکچررز نے اپنے پروڈکشن پلانٹس بند کردیئے تھے جس کی وجہ سے ان کی فروخت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button