Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

بمبئی سویٹ سپاری کی فیکٹری سے چالیس ٹن اسمگل چھالیہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بمبئی سوئٹ سپاری کی فیکٹری سے چالیس ٹن اسمگل چھالیہ برآمدکرکے ضبط کرلیاہے جبکہ بمبئی سوئٹ سپاری کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ میسرزبمبئی سوئٹ سپاری کی فیکٹری میں بھاری مقدارمیں اسمگل چھالیہ چھپائی گئی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرامجدراجپر کی سربراہی میں دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے حسین آبادمیں قائم میسرزبمبئی سوئٹ سپاری کی فیکٹری پر چھاپہ کرچارکروڑروپے سے زائدمالیت کی چالیس ٹن اسمگل چھالیہ برآمدکی۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی میں اس کے علاوہ ایک درجن سے زائد میٹھی چھالیہ بنانے والی فیکٹریاں قائم ہیں جس میں ماہانہ لاکھوں ٹن چھالیہ سے میٹھی چھالیہ بنائی جاتی ہے جبکہ فیکٹریوںمیں استعمال ہونے والی لاکھوں ٹن چھالیہ اسمگل شدہ ہوتی ہے کیونکہ پاکستان میں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سے چھالیہ کی درآمدنہ ہونے کے برابرہوگئی ہے لیکن ملک میں اس وقت چھالیہ کے ماہانہ 10سے15کنٹینرزدرآمدکئے جاتے ہیںجبکہ چھالیہ کی کھپت 600کنٹینرزسے زائد ہے اس سے اس امرکی تصدیق ہوتی ہے کہ چھالیہ کی اسمگلنگ میں محکمہ کسٹمزکے افسران بھی سہولت کارکے طورپراستعمال ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button