کسٹمزانٹیلی جنس کے 294 افسران واہلکارانفورسمنٹ کلکٹریٹس میں تعینات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ملک بھر کے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن میں تعینات294افسران اور عملے کو ان کے ریجن کے حساب سے کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ میں تعینات کردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن اسلام آباد، کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ میں تعینات 59سپرنٹنڈنٹ ،پرنسپل اپریزرز،انٹیلی جنس آفیسرز،اپریزنگ آفیسر ،ایم آئی ایس آفیسراور235اسٹاف میں شامل یوڈی سی، ایل ڈی سیز،سپاہی،نائب قاصد،ڈرائیورزکو ملک بھرمیں قائم کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ میں تعینات کردیاگیاہے ،ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن اسلام آبادمیں تعینات افسران میں شامل حمود الرحمن،اکمل ہاشم،راجہ وحیدتبسم،آصف ہمایوں،عرفان غنی،فریاد حسین شاہ،ارم عبداخالق ،محمد سلیم،شفاعت علی کو انفورسمنٹ اسلام آباد ،ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی میں تعینات طارق حسین بھٹو،ابرار احمد خان ٹونکی،علی احمد تالپور،محمد عاقل عالم ،محمد عابد،منیر احمد چانڈیو،ایس عدنان کفیل،ارمان الحق صفدر،صنم عزیز،احسن خواجہ،قاضی ایم ابو توصیف،عمیر احمد سومرو،نازش نور،بابر حسن،علی خان،اشتیاق احمد،بے نظیر،محمد طاہر فاروق،محمد اظہر عظیم،اریشہ چنہ،سدرہ گلزار،فرح دیبا،زینب خان،آکاش سنگھ،عنصرسلیمی انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی،ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن لاہورمیں تعینات سید محمد اشفاق ہمدانی،عدنان عنایت اللہ چانڈیو،ذوالفقارعلی ،لیاقت علی ،عاصمہ منیر،ٹیپو سلطان،علی رضا بھٹی،فاران خالد،حسین شبیر،ریدہ حسن،محمد فیصل،فیصل لیاقت انفورسمنٹ کلکٹریٹ لاہور،ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن پشاورمیں تعینات اورنگ زیب ،عثمان مشتاق اعوان ،خیام حسین،وقاص احمد،وقار احمد،ذاکر اللہ ،خورشید احمد،ہدایت الرحمن، دراز خان،گل نوازکو انفورسمنٹ کلکٹریٹ پشاور،ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ میں تعینات محمد نصراللہ ،ریحان زیب،سرناد خلیل کوانفورسمنٹ کلکٹریٹ کوئٹہ میں تعینات کیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ افسران واسٹاف اگرپہلے سے پرفارمنس الاﺅنس لے رہے ہیں، نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے بعد نئی جگہ پرپرفارمنس الاﺅنس جاری رہے گا۔