Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

پارسل کے ذریعے ہونے والی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے پارسل کے ذریعے بیرون ملک کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی عدیم خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ممکنہ طور پر پارسل کے ذریعے ممنوعہ منشیات پاکستان سے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ،اس خفیہ اطلاع پر کلکٹر ائرپورٹ عدیم خان نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ محمد فیصل خان کو فوری طور پر ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں جنھوں نے کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم شرجیل وسان کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جنھوں نے بیرون ملک جانےوالے تمام پارسلز کی مزید کڑی نگرانی ا سکینگ اور مشکوک پارسلز کی چیکنگ کی جس کے نتیجہ میں انٹرنیشنل میل آفس (ایکسپورٹ) پر تعینات کسٹمز کے عملے نے حیدر آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والے کتابوں کے پارسل کو شک کی بنیاد پر روک کرجانچ پڑتال کی تو کتابوں کی جلدوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ منشیات چھپائی ہوئی تھی ،برآمدہونے والی منشیات کو کسٹمزکے عملے نے جب نارکوٹکس چیکنگ کٹ سے ٹیسٹ کیاتو معلوم ہواکہ پارسل کے ذریعے ایک کلوگرام آئس کرسٹرل پاوڈر،ایم فٹامائن اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی تھی جس کی مالیت ایک کروڑ50لاکھ روپے بتائی گئی ہے، کسٹمزکے عملے نے منشیات کو ضبط کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button