Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کلکٹریٹ،استعما ل شدہ کپڑوں(لنڈا)کی آڑمیں ایل سی ڈیزاورسگریٹس کی اسمگلنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے لنڈے (استعمالی کپڑوں) کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹرایل سی ڈیز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کو حساس ادارہ کی طرف سے اطلاع موصول ھوئی کہ ممکنہ طور پر انٹرپورٹ شپمنٹ کے ذریعے غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹرایل سی ڈیز اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ، اس اطلاع پر کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی نے اس ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس او سید محمد رضا نقوی کو خصوصی ہدایات جاری کیں ان ہدایات کی روشنی میں اے ایس او کی مختلف ٹیموں کو کراچی پورٹ سے نکلنے والے کنٹینرز خصوصی طور پرکراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے نکلنے والے کنٹینرز کی چیکنگ کے احکامات جاری کئے اور اے ایس او کو پٹرولنگ میں اضافہ کرنے اور (ریڈ الرٹ) رہنے کے احکامات جاری کئے۔تاہم گزشتہ روز اینٹی اسمگلنگ کے پٹرولنگ ٹیم نے آر سی ڈی ہائی وے کے قریب بحریہ ٹرانس شپمنٹ ٹرمینل کے قریب ایک ٹرالر کوروک کراس پر لدھے کنٹینراور کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی تو کاغذات میں استعمال شدہ امپورٹڈ استعمالی کپڑا (لنڈا) ظاہر کیا گیا تھا اور جس کو انٹرپورٹ شپمنٹ کے تحت منتقل کیا جارہا تھا۔پٹرولنگ ٹیم نے کاغذات میں ظاہر کردہ وزن اور پہلے سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پرکنٹینر کو کھول کر چیک کیا تو کنٹینر سے استعمال شدہ کپڑوں (لنڈا)کے بجائے 2720 کمپیوٹرایل سی ڈیزا وربیس ہزاردوسوغیرملکی سگریٹس کے ڈنڈے برآمدہوئے جن کی مالیت سات کروڑ87لاکھ 90ہزارروپے بتائی گئی ہے ۔محکمہ کسٹمزکی ٹیم نے سامان ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button