Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی،10ارب کی ممنوعہ ادویات ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10ارب سے زائد مالیت کی ممنوعہ ادوایات ضبط کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکیاہے،اس سلسلے میں کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیاکو بتایاکہ 20 اور 21 فروری کی درمیانی رات کو اطلاع ملی کہ انڈین ساختہ ممنوعہ ادویات کورنگی میں قائم ایک گودام میں ذخیرہ کی گئی ہیں جس پر اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط حسین ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ سید محمد رضا نقوی اور اسسٹنٹ کلکٹر  بسمہ کی سربراھی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں قائم ایک گودام پر کامیاب چھاپہ مارکردوکروڑدولاکھ کے قریب یبلٹس اور 7 ہزار کیپسول برآمدکئے جس کی مالیت 10ارب سے زائد بتائی گئی ہے ،انہوں نے بتایاکہ ضبط کی گئی ٹریمادول نامی دوا جس کی سات اقسام ہیں اوریہ دوا کو پین کلر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اس میں افیم کی مقدار موجود ہوتی ہے،انہوں نے مزید بتایاکہ مذکورہ دوا بہت سے ممالک میں ممنوعہ قراردیاگیاہے جبکہ حکومت پاکستان بھی اس کوممنوعہ دواڈقراردینے پر غور کررہی ہے،انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں، تفتیش کو مختلف رخ تک پھیلایا ہے جبکہ اس امرکی بھی نشاندہی کی جارہی ہے کہ ممنوعہ دواسمندری راستہ ،بارڈریافضائی راستہ سے اسمگل کی گئی ہے اس بات کے قوی امکان ہیںکہ دواسمندری راستہ سے اسمگل کی گئی ہے جس میں ٹی پی کنسائمنٹس کی نقل وحمل کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے بتایاکہ دواکا ڈریپ کروایاگیاہے اس کے ٹیسٹ کروائے تو یہ ٹریمادول ہی نکلی ،حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کسٹمز انفورسمبنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ کے لئے بھرپور کارراوایوں کا تسلسل جاری ہے۔کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاراوائی اور تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button