Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ، پانچ کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ اورگاڑیاں ضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کوئٹہ نے گذشتہ دوہفتوں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد چدھڑکی ہدایت پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ندیم میمن کی نگرانی میں اسمگلنگ کے خلاف گذشتہ دوہفتوں کے دوران کریک ڈاﺅن آپریشن کیاگیاجس میں 5600کلوگرام چھالیہ ،1500کلوگرام بادم اوراسمگل گاڑیاں ضبط کیں۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ کی چھاپہ مارٹیم نے اسمگل شدہ سامان بلوچستان کی مختلف چیک پوسٹوں اورراستوں پر روک کرضبط کیاگیاجبکہ اسمگلروں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے کسٹمزڈیوٹی وٹیکسزچوری کرنے کی کوشش کی ۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے قانون کے مطابق کیس میں مزید کارروائی شروع کر دی ہے اور خطے میں اسمگلنگ کی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button