Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کوئٹہ کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن، 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چینی ،کھاداوراسمگل ساما ن ضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کسٹم کوئٹہ کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوںمیں 30کرورڑسے زائد مالیت کی چینی، کھادسمیت دیگراسمگل شدہ سامان ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان اللہ خان کی ہدایات پر ایڈشنل کلکٹر عمر شفیق اور اسسٹنٹ کلکٹر حسیب احمدکی زیر نگرانی انسپکٹر آصف رفیق سندھو، انسپکٹر نذیر کرد، انسپکٹر ایاز خان اور کلاس فور اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے افغان بارڈر کے قریب واقع حساس چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11000 پارسلز چینی جس کی مالیت 13 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ،اسی طرح ڈھائی کروڑ مالیت کی 3537 پارسلز یوریاکھاد،اور دس نان کسٹمزپیڈ گاڑیاں ، ٹائر ٹیوب،2570 عدد مختلف قسم کے ٹائرز، قیمتی دیار لکڑی، کپڑا، سیگرٹس، ڈیزل اور خواتین کے غیر ملکی سینڈلز کے ہزاروں جوڑے برآمد کی،علاوہ ازیں ایک دس ویلر ٹرک کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی پے درپے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں نے اسمگلروں کی کمر توڑ دی اور اسمگلنگ کی شرح میں اچھی خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے،واضح رہے کہ ممبر کسٹم مکرم جاہ انصاری اور چیف کلکٹر بلوچستان محمد سلیم کی سخت ترین ہدایات کے بعد چینی ،کھاداور دیگر اشیاءکی اسمگلنگ کے لئے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button