Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آر نے ٹی پی ایل ٹریکر کو ٹرانس شپمنٹ کنسائمنٹس پر ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کے اختیارات دے دیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹرانس شپمنٹ کارگو پر ٹریکنگ ڈیوائسز لگانے کے لئے ٹی پی ایل ٹریکر کو اختیارات دے دیئے ہیں۔ اس بارے میں ٹی پی ایل ٹریکر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے تاکہ اسٹیک ہولڈرز کو اس بارے میں آگاہی مل سکے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کی گئی معلومات کے مطابق ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے حال ہی میں جاری کردہ آفس لیٹر بتاریخ 20 مارچ 2023 اور ایس آر او 431(I)2012 بتاریخ 25 اپریل 2012 کے مطابق کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرانس شپمنٹ لے جانے والے کنٹینرز اور ٹرک پر ٹریکنگ ڈیوائس لگانا شروع کردیں۔ ایف بی آر نے کمپنی کو مزید ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے تمام کسٹم اسٹیشنوں پر اپنا آپریشن شروع کریں اور ٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹس پر ٹریکنگ ڈوائس لگانے کا کام شروع کردیں۔ ٹی پی ایل ٹریکر کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کے حاصل ہونے سے کمپنی کے پرافٹ میں خاطر خواہ اضافے کی امید کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button