Breaking NewsEham Khabar

درآمدی کنسائمنٹس کلیئرنس کے لئے گرین چینل کی سہولت میں ردوبدل کردیاگیاہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے دی جانے والی گرین چینل کی سہولت کوردبدل کرتے ہوئے تمام درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو کوریڈچینل کے ذریعے کردیاگیاہے جس کے بعد اب بیرون میں سے آنے والے تمام کنسائمنٹس کی بغیرایگزامنیشن کلیئرنس کئے جانے کی سہولت ختم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹمزکی جانب سے رسک مینجمنٹ سسٹم (آرایم ایس ) میں ردوبدل کیاگیاہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے تمام درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس گرین چینل سے بجائے ریڈچینل سے کلیئرکئے جائیں گے ،اب ایئرپورٹ سمیت تمام بندرگاہوں کے ٹرمینلز پر درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی سوفیصدجانچ پڑتال کی جائے گی ۔اس سلسلے میں تاجر برادری کا کہناہے کہ درآمدی کنسائمنٹس کی تمام جی ڈیز اب ریڈ چینل کے ذریعے کلیئرکئے جارہے ہیں اب کسی بھی درآمد کنندہ کے لیے گرین چینل کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ محکمہ کسٹمزنے ٹریڈبرادری کو اعتمادمیں لئے بغیرگرین چینل کی سہولت کا خاتمہ کردیاہے جس کے وجہ سے ایئرپورٹ سمیت تمام ٹرمینل پر کنسائمنٹس کی ایک بڑی تعداد کلیئرنس کی منتظرہے جبکہ دوسری جانب ایئرپورٹ اورٹرمینل پر محکمہ کسٹمزکے عملے کی کمی کی وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرکا شکارہورہی ہے ۔ متاثرہ تاجروں کا کہناہے کہ محکمہ کسٹمزنے بغیرکسی نوٹس کے رسک مینجمنٹ سسٹم میں تبدیلی کرکے ٹریڈزکو مشکلات میں ڈال دیاہے ۔اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزکے ذرائع کاکہناہے کہ گرین چینل کی سہولت کو ختم کرنے کی ایک سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ گرین چینل کے سہولت کے ذریعے ٹریڈرزکی جانب سے کی جانے والی کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہوگیاتھا اور اس کرپشن کو روکنے کے لئے محکمہ کسٹمزکی جانب سے یہ اقدام اٹھایاگیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button