Anti-Smuggling

حیدرآباد کسٹمزکااسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن،بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ سامان ضبط

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کسٹمز پریونٹیو سکھر نے بھاری مقدار میں سمگل شدہ سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نازک معاشی صورتحال اور غیر ملکی زرمبادلہ کی کمی کو دیکھتے ہوئے کسٹمز پریونٹیو حیدرآباد نے انسداد اسمگلنگ سرگرمیوں کو مزید تیز کردیا ہے۔کلکٹر پریونٹیو حیدرآباد ممتاز کھوسو کے ذریعے ایڈیشنل کلکٹر داو¿د پیرزادہ کو اطلاع دی گئی کہ کوئٹہ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان لایا جارہا ہے۔جس پر محکمہ کسٹمزحیدرآبادکی ٹیم کی چھاپہ مارٹیم نے شہید عبدالغفار شیخ چیک پوسٹ جیکب آباد پر ایک 10 وہیلر ٹرک کو روکا گیااوراس کی جانچ پڑتال کی تواس میں موجود غیر ملکی سامان میسرز سپر پاک نور گڈز کمپنی، کوئٹہ نے بلٹی کے تحت ایک ہی بلال نامی شخص نے بک کروایاتھاجس میں بھیجنے والے اور وصول کنندہ کے نام پر ایک مبہم وضاحت کے تحت بک کیا تھاتاہم، ڈرائیور کی جانب سے مہیاکی جانے والی گڈزڈیکلریشن خودساختہ ، غیر متعلقہ، بہت پرانی تھیںاور درحقیقت برآمدہونے والی سامان اسمگل شدہ تھا۔ مزید برآں، باردانہ، پستہ، املی، کاجو اور بادام کے حوالے سے کوئی درست درآمدی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ذرائع نے بتایاکہ اسمگل شدہ سامان پرانے/غیر متعلقہ جی ڈیز کی آڑ میں اور بغیر جی ڈی کے لے جایا جا رہا تھا، اس لیے گاڑی کو کسٹمز آفس سکھر لایا گیاجس کی کوئی بھی ملکیت کا دعوی کرنے اور حراست میں لیے گئے سامان کی قانونی درآمد کے حوالے سے دستاویزات پیش کرنے نہیں آیا، ضبط شدہ سامان کی مالیت 11.8ملین روپے ہے جبکہ گاڑی کی مالیت 1.9ملین روپے ہے۔علاوہ ازیںکسٹمزکی ٹیم نے شہید عبدالغفار شیخ چیک پوسٹ جیکب آباد پر ایک اور 10 ویلر ٹرک کو روکا گیا۔ غیر ملکی اصل کا سامان میسرز نیو یونائیٹڈ کارگو گڈز کمپنی، کوئٹہ نے بٹی کے تحت اسی میسرز گلوبل ٹریڈر، چوہدری ٹریڈرز، عسکری ٹریڈرز اور عصمت ٹریڈرز کے نام پر بک کیا تھا۔تاہم، ڈرائیور کی طرف سے تیار کردہ گڈذڈیکلریشن بہت پرانے ہیں اور درحقیقت نان ڈیوٹی ادا شدہ سامان کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کے حوالے سے کوئی درست درآمدی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔اسمگل شدہ سامان پرانے/غیر متعلقہ جی ڈیز کی آڑ میں اور بغیر جی ڈی کے لے جایا جا رہا تھا، اس لیے گاڑی کو کسٹمز آفس سکھر لایا گیا۔ کوئی بھی ملکیت کا دعوی کرنے اور حراست میں لیے گئے سامان کی قانونی درآمد کے حوالے سے دستاویزات پیش کرنے نہیں آیا۔ قبضے میں لیے گئے سامان کی مالیت 17 ملین روپے جبکہ گاڑی کی مالیت 28 لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button