Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports
چھالیہ کے درآمدی کنسائمنٹس کا لیب ٹیسٹ ایچ ای جے لیبارٹری سے کروانے کے احکامات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)منسٹری آف نیشنل فوڈسیکورٹی اینڈریسرچ نے چھالیہ کے درآمدی کنسائمنٹس کی لیب رپورٹ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی بجائے ایچ ای جے لیب سے کروانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو متعددشکایات موصول ہوئی تھیں کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے چھالیہ کے درآمدی کنسائمنٹس کی لیب رپورٹ درست نہیں ہیں جس پر محکمہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ کراچی بندرگاہ پر درآمد شدہ چھالیہ کے کنسائمنٹس کے تمام نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے بجانے فوری طورپر ایچ ای جے لیب بھیجے جائیں اور اگلے احکامات تک چھالیہ کے سیمپل تجزیہ کے لیے ایچ ای جے لیب کراچی سے کروائے جائیں جبکہ اس سلسلے میںتمام مجاز افسران کو ان ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔