Exclusive Reports

ایف بی آرنے ملک بھرکے 167ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے بڑے شہروں میں رہنے والے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے.ذرائع کے مطا بق ایف بی آر نے اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد، لاہور، کراچی اور حیدرآباد میں رہائش پذیر 167 افراد کی معلومات جمع کی لی گئی ہیں جنہوں نے جائیدادیں اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کے دوران ٹیکس کی ادائیگیاں نہیں کیں۔ذرائع کے مطابق کہ حاصل کی گئی تفصیلات میں ٹیکس نادہندگان کے نام، کمپیوٹرائزڈ نیشنل شناختی کارڈ (CNIC) نمبرز اور مالی سال 2013-14 کے دوران ٹیکس آمدنی سمیت مالی معلومات شامل ہیںجبکہ ٹیکس نادہندگان سے ان کے ذرائع آمدن سے متعلق پوچھا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق24 سب سے زیادہ امیر ٹیکس نادہندگان اسلام آباد سے 23کاتعلق لاہورسے جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد، کراچی، حیدرآباد اور بہاول پور سے 20،20 افراد کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے.ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ٹیکس نادہندگان میں اعجاز طارق، ناہیدہ بیگم اعوان، شبنم صفدر، افتخار مسعود، عامر شہزاد، جاوید سہراب، محمدشہروز، صفدر علی، مختار احمد خان عباسی، آفتاب خان، محمد علی چوہدری، محمد فہیم، عاصم امتیاز عباسی،رمضان اچکزئی، کامل رحمن، فیصل، فدا محمد ملک، وحید الرحمن، منان منصور اور یوسف مبشر،فیصل آباد کے رہائشی جن کے نام علاقائی ٹیکس کے دفاتر بھیجے گئے تھے ان میں اختر حسین، سیف خالد، حفیظ الرحمن، محمد رمضان، خالد عزیز، جمیلہ بیگم، حیدر عباس، زیورخاتون، چوہدری اقبال عزیز، زبیر الحسن ،جاویداقبال، شیخ تنویر ضیائ، ذکیہ بتول، محمد افضل، ذوالفقار احمد، امہ لیلہ، نعمان طارق، ریاست علی، سردارسلابت خان اور فیضان ارشد.ایبٹ آباد میں ٹیکس وصولی کے لئے 20 افراد کی شناخت کی گئی ہے ان میں غلام شبیر، محمد نبیل، فدا حسین شاہ، عبدالواحد، شجاعت خان، حمیرہ اقبال، ڈاکٹر مراتب شاہ، عادل یوسف، غلام نصیر، محمد اسلم، رفیق خان، گل زمان ، طارق خان، وسیم احمد، مشتاق احمد، محمد رفیق، چوہدری خلیل احمد، شمرض خان جدون، ثاقب جمیل اور شہریار علی خان.حیدرآباد کے علاقائی ٹیکس دفتر میں جن20 افراد کی تفصیلات دی گئی ہے ان میں لیاقت علی، ریاست علی راجپوت، دلیپ کمار،مانک چاند،تحوان مال، ثمرین محمدی، فیصل رحمن، ڈاکٹر راققیہ اعجاز تالپور، امجد علی شورو، محمد خان، ایاز احمد، حمید ممتاز، محمد رحمن، ڈاکٹرسیما زاہد، سہیل احمد،منیب الرحمن، محمد عمر فاروق، مہوش خان، آصف علی، شمشاد جتوئی اور عبدالستار شیخ،بہاول پور میں ٹیکس بحالی کیلئے 20 امیر افراد شامل ہیں ان میں فرخ عظیم، شمس راﺅا، محمد اشرف، محمد رفیق، سیف الرحمن چوہدری، سرفراز ڈوگر، زین العابدین، زہرہ محمود ملک، فہمیدہ انور، محمد صدیق، آصف محمود باجوا،عمیر احمد، رانا سہیل اشرف خان، شہزاد انجم، احسن احمد، عبدالستار، غلام مصطفی لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد اسحاق خان اور عادل خالد،لاہور کے 23 افرادمیں کامران کیانی، ندیم ضیا ءپیرزادہ، سید اجمل جاوید، وردہ ا نقوی، طاہر جاوید، ندیم بشیر، سبحان احمد خان، عبدالرﺅف سلیم، ملک اشرف، اقبال شفیق، وحید فاروق چوہدری، حسن ملک، آصف اقبال، ارشاد اختر، عائشہ اسرار خان، راجہ اکبر حسن، ذوالفقار حسین، زکاءاللہ ڈوگر، محمد سرور، فاروق رسول چوہدری اور دیگر،گوجرانوالہ کے 20 افراد میں محمد مشتاق، محمد اعظم، ناصر علی چیمہ، محمد علی، عبدالستار اور دیگر جبکہ کراچی سے جن لوگوں کے نام ٹیکس نادہندگان کی فہرست میںشامل ہیں ان میں فرحت عمرانہ، رفیقی رفیق میمن، محمدعلی سوداگر، محمد جنید شیخانی، حسن زیدی، شہزاد علی، ظفر اقبال، طالب علی، نورین افضل، غلام شبیر، موسیٰ خان، عمیر سہیل صدیقی، سلمیٰ ماجد،جنت کمار چاولہ،زاہدہ فاروق کشمانی، نوازش اکبر اور راخسانہ رفیق شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button