Eham Khabar

جعلی دستاویزات پر کیمیکل کی درآمدکا الزام ،ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزکورٹ نے جعلی دستاویزات پر خطرناک کیمیکل درآمدکرنے کے الزام میں ملز م کو ضمانت قبل ازگرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملزم کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل صدیق ضیاءنے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیارکیاکہ محکمہ کی جانب سے شکایت کنندہ کو کیس میں جھوٹا پھنسایاگیاہے ،عدالت نے وکیل کی جانب سے پیش کئے جانے والے ٹھوس دلائل کی بناپر ملزم کوایک لاکھ روپے مچلکہ پر ضمانت قبل ازگرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش میں تعاون کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیںاورسماعت 5جنوری2023تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کو اطلاع ملی کہ خطرناک کیمیکل ریڈفاسفورس جعلی دستاویزات پر کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پرساﺅتھ ایشیاءپاک ٹرمینل پر تعینات ڈائریکٹوریٹ کو ہدایات جاری کی گئیں کہ میسرزنیشنل انٹرپرائززکی جانب سے درآمدکئے جانےو الے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی جائے ،ٹرمینل پر تعینات افسران نے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی اوراس کا ایک سیمپل لیب ٹیسٹ کے لئے لیاگیااوردرآمدکنندہ سے ریڈفاسفورس کی درآمدکے دستاویزات طلب کئے گئے جس پر درآمدکنندہ نے ڈپٹی کمشنرخضدارکی جانب سے جاری کردہ لائسنس دیاگیاڈائریکٹوریٹ نے درآمدکنندہ کی جانب سے دیئے جانےو الے لائسنس کی تصدیق ڈپٹی کمشنرخضدارسے کی گئی توڈپٹی کمشنرخضدارنے لائسنس کے اجراءسے لاتعلقی کا اظہارکیاجس پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے درآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button