Eham Khabar

اپریزمنٹ ویسٹ ، مس ڈیکلریشن کے ذریعے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی لگژری اشیاءکلیئرکرنے کی کوشش ،مقدمہ درج

  1. کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے لگژری اشیاءکی درآمدپر پابندی کے تناظرمیں سخت نگرانی شروع کی جس کے نتیجے میں گذشتہ دنوں یعنی 15اگست کو دبئی سے درآمدکئے جانےوالے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی کنسائمنٹ سے لگژری اشیاءبرآمدہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں ایڈیشنل کلکٹرسعدعطاربانی ،ایڈیشنل کلکٹریاسرکلورڑاورڈپٹی کلکٹرمحمدرضانقوی نے بتایاکہ درآمدکنندہ میسرزرض گرین انڈسٹریزنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزشفائے انٹرنیشنل کے ساتھ مل کرمس ڈیکلریشن کے ذریعے دبئی سے درآمدکئے جانےو الے کنسائمنٹ کو کلیئرکرنے کی کوشش کی تاہم ویبوک سسٹم نے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کو خودکارنظام کے تحت ایگزامنیشن کے لئے مارک کیاجس پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر تعینات افسران نے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کردبئی سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں کنسائمنٹ کو استعمال شدہ ٹائرظاہرکیاتھا جبکہ کنسائمنٹ میں متفرق اشیاءمیںشامل مصنوعی زیورات، سوٹنگ فیبرک، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹس/آئی پیڈز، موبائل فونز، آٹو پارٹس، فوڈ سپلیمنٹس، سیر یلز، ہیئر اسیسریز، کاسمیٹکس، ڈی وی آر اور ہوم الیکٹرانکس برآمدہوئے جن کی مالیت محکمہ کسٹمزکی جانب سے 45کروڑ30لاکھ اورڈیوٹی وٹیکسز40کروڑبتائے گئے ہیں جبکہ مذکورہ ضبط کی جانب والی اشیاءکی مارکیٹ ویلیوڈیڑھ ارب سے زائد بتائی گئی ہے۔ایڈیشنل کلکٹرسعدعطاربانی نے بتایاکہ پکڑی جانے والی اشیاءمیں 23کروڑ10لاکھ مالیت کے60ٹن مصنوعی زیورات ، 4کروڑ50لاکھ مالیت کا کپڑا،6کروڑ90لاکھ مالیت کی الیکٹرونس ،لیپ ٹاپ، سیل فون ،3کروڑ75لاکھ مالیت کی ہیرایساسریز اور3کروڑ10لاکھ مالیت کی مختلف کھانے پینے کی اشیاءشامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ایف آئی آردرج کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button