Exclusive Reports

انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آرنے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ بے نقاب کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آ ف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آرنے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے ملزمان کے خلا ف ایف آئی آرکا اندراج کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آرعبدالرحمن بھلونے منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کاآغازکرتے ہوئے ڈیٹاکی جانب پڑتال کی ہدایت جاری کیں جس پرڈپٹی ڈائریکٹرسید اظہرعلی شاہ اوردیگرافسران واسٹاف نے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے دوران اس امرکی نشاندہی کی کہ بے نامی اکاﺅنٹس اوردیگرطریقوں سے حبیب بینک،بینک الفلاح،بینک الحبیب اورجے ایس بینک میں طالبط خان،عمارہ خان، مھمدحسن ،محمدحمزہ،محمدابراہیم،پرویزعلی،انعم علی،سارہ علی،جبران کی جانب سے مختلف اکاﺅنس کے ذریعے اربوںر وپے مالیت کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آرنے منی لانڈرنگ میںملوث ملزمان کے خلاف تین ایف آئی آرکا اندراج کیاہے جس میں پرویزعلی ،سارہ علی ،انیم علی اورجبران پر 40لاکھ ڈالر غیرقانونی طورپر پاکستان سے امریکہ بھیجنے کا الزام ہے جبکہ طالب خان،عمارہ خان ،محمدحسن خان اورمحمدحمزہ 8ارب روپے کی منی لانڈرنگ میںملوث ہیںجبکہ محمدابراہیم نے جامع کلاتھ مارکیٹ میں قائم مختلف بینکوں کی برانچوں سے اربوں روپے کی منی لاندڑنگ کی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آرنے ملزمان کی گرفتاری کے لئے عدالت میں درخواست جمع کروادی ہے تاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے عدالت سے ورانٹ حاصل کیاجاسکے۔

 

 

 

 

Billions of Rupees Money Laundering

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button