Eham Khabar

کے آئی سی ٹی اسٹاف کی ملی بھگت سے کنسائمنٹس کا وزن کم کرکے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے جانے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پرمبینہ طورپر ٹرمینل اسٹاف کی ملی بھگت سے درآمدی کنسائمنٹس کا وزن کم کرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جاری ہے جس سے قومی خزانے کو محصولات کی مدمیں بھاری نقصان کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق آٹوپارٹس ،الیکٹریکل پرزہ جات ،ہاڈوئراورکپڑوں کے کنسائمنٹس جن کی کلیئرنس وزن کے تناسب سے کی جاتی ہے ٹرمینل اسٹاف ،کلیئرنگ ایجنٹس اوردرآمدکنندگان کی ملی بھگت سے مذکورہ کنسائمنٹس کے وزن کم کئے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کنٹینرکا وزن کم کرنے کے لئے ٹرلرکے اگلے ٹائرزکو وزن کرنے والے کانٹے سے ہٹاکرکھڑاکیاجاتاہے جس کے وجہ سے کنٹینرکا وزن ایک سے دوٹن کم آتاہے اوراسی تناسب سے ڈیوٹی وٹیکسزاداکئے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی انٹڑنیشنل کنٹینرٹرمینل کا اسٹاف وزن کم کرنے کے لئے فی ٹن پندہ ہزرارروپے وصول کرتاہے جبکہ ایک ٹن وزن کم کرنے پر درآمدکنندہ کو 50تا75ہزارروپے کے محصولات کی چوری کرنے کا موقع ملتاہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل سے گذشتہ تین سے چارماہ کے دوران کلیئرکئے جانے والے مذکورہ اشیاءکے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتا ل کی جائے تووزن میں کمی کرنے کے بے شمارکنسائمنٹس کی نشاندہی کی جاسکتی ہے اورچوری کرنے اوراس چوری میں سہولت کا رکا کرداراداکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغازکیاجاسکتاہے۔واضح رہے کہ ٹرمینل اسٹاف صرف 7ٹن سے زیادہ وزن کے کنٹینرزمیں وزن کی کمی کرتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Connivance of KICT Staff the weight of Consignments Shows one to two ton less then actual Weight

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button