Exclusive Reports

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کے متعددافسران واسٹاف کرورنا وائرس میں مبتلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے افسران واسٹاف میںکورناوائرس کے مرض میں مبتلاہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کسٹمزہاﺅس کراچی کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی کراچی میں بھی کروناورائرس کے متعددکیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعد افسران واسٹاف کوقرنطینہ کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق کسٹم ہاﺅس کراچی کے بعد اب ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی اینڈانویسٹی گیشن کراچی بھی کروناوائرس کے مریضو ں کو مرکزبن گیاہے جس کی بڑی وجہ وہاں پر تعینات افسران واسٹاف کے کووڈ19ٹیسٹ کا نہ ہوناہے۔ذرائع نے بتایاکہ اگرکسٹم ہاﺅس کراچی کی طرزپر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی میںبھی کروناٹیسٹ کروائے جاتے توڈائریکٹوریٹ کے افسران واسٹاف کو اس وباسے بچایاجاسکتاتھالیکن ایف بی آرکی جانب سے ایساکوئی اقدام نہیں اٹھایاگیااس وقت ڈائریکٹوریٹ میں 12سے زائداافسران وعملہ کرونا وائرس کا شکارہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہاں پرتعینات افسران وعملہ میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے اوراگرایف بی آرکی جانب سے بروقت کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیاتوڈائریکٹوریٹ میں کروناوائرس کی وباتیزی سے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button