Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ کاا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ،کروڑوں کی اسمگل اشیاءضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ نے مختلف کارروائیوںمیں کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فیض احمد چدھڑ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ڈاکٹرندیم میمن نے علاقائی کارروائیاں کیں جس کے نتیجے بھاری مقدارمیں اسمگل اشیاءقبضہ میں لیں۔کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ایک کارروائی میںایک ٹرک کو روکااس کی تلاشی لی تو اس میں سے چینی اورچھالیہ برآمدہوئی جس کی مالیت ایک کروڑ31لاکھ80ہزارروپے بتائی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں سگریٹ، رولنگ پیپراورچھالیہ ضبط کی جس کی مالیت ایک کروڑ95لاکھ روپے ،اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ نے اسمگل شدہ خشک دودھ اور ٹائر ضبط کیے جن کی مجموعی مالیت دوکروڑروپے تھی۔ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ کی طرف سے ضبط کئے گئے اسمگل شدہ سامان کی مجموعی مالیت 7کروڑ 80لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button