Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ سے ایک کروڑسے زائد مالیت کے سونے کے زیورات اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے ایک کروڑسے زائد مالیت کے سونے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لائونج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دبئی سے بذریعہ امارات ائر لائن کی پروازای کے 606 سے کراچی پہنچنے والے نظام الدین نامی مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر ان کے ہمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ ان کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاءتو موجود نہی ہیں

جس پر مسافر نے اس طرح کی اشیاءکے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو ان کے سامان میں سونے کے زیورات کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافرکے سامان سے 49تولہ سونے کے زیورات برآمدہوئے جس کی مالیت ایک کروڑدس لاکھ 47ہزارروپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزکے عملے نے مسافرسے سونے کے زیورات کے بارے میں استفسار کیا تو مسافر اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر برآمد ہونے والے سونے کے زیورات کو اپنی تحویل میں لے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button