Eham Khabar

امپورٹر کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے ڈی جی ویلیوایشن نے کیس خارج کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے پی وی سی ٹیپ کے امپورٹر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے باوجود عدم حاضری پر کیس ختم کرتے ہوئے کسٹم کلکٹریٹ کی جانب سے ویلیوایشن پر تشریح منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میسرز چوائس ایشیا انٹرنیشنل نے ڈائریکٹر کسٹمز ویلیوایشن کراچی کے خلاف درخواست دی تھی کہ ڈائریکٹر ویلویایشن نے قانون کے برعکس پی وی سی ٹیپ کی ویلیوایشن فکس کی ہے۔ امپورٹر کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر نے پی وی سی ٹیپ کی ویلیوایشن نمبر 1589 / 2022 جاری کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی اور نہ ہی اس ویلیوایشن کے لئے سماعت کے لئے نوٹس جاری کئے گئے۔ اس پٹیشن میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر نے اپنی اتھارٹی سے بڑھ کر فیصلہ کیا جس کی وجہ سے ویلیوایشن رولنگ کو رد کیا جائے۔ امپورٹر کا کہنا تھا کہ ویلیوایشن رولنگ میں مارکیٹ کی اصل قیمت کا تعین نہیں کیا گیا اور نہ ہی دوسرے امپورٹر کی ظاہر کردہ امپورٹ ویلیو کو مدنظر رکھا گیا۔ امپورٹر نے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو سے درخواست کی تھی کہ ویلیوایشن رولنگ 1589 کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ ویلیوایشن رولنگ جاری کرتے ہوئے تمام قانونی مراحﷲ کو پورا کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں امپورٹر سے انوائسز مانگی گئی تھی جبکہ ریٹس کے تعین کے لئے ویب سائٹ پر موجود حالیہ ریٹس کا بھی سہارا لیاگیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹم ویلیوایشن نے اس کیس میں حکم جاری کیا کہ اس میں سماعت 24 مئی 2022، 10 اگست 2022 اور 15 اگست 2022 کو فکس کی گئی تھی۔ ان سماعتوں میں درخواست دہندہ اور نہ ہی اس کا نمائندہ حاضر ہوا۔ امپورٹر کی جانب سے حاضرنہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ درخواست دہندہ کو کیس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لہذا ڈائریکٹر جنرل ویلیوایشن کی جانب سے جمع کیا جانے والا تحریری جواب کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیس کو خارج کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button