Breaking NewsEham Khabar

پاکستان اورقازقستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر اتفاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اورقازقستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر اتفاق ہوگیاہے ،دونوںممالک کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن کے ذریعے پاکستان سے سبزی پھل سمیت دیگراشیاءکی برآمدات میں اضافہ ہوگاجس سے پاکستان اورقازقستان کے درمیان ہونےوالی تجارت ایک ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔اس سلسلے میں گذشتہ روزفیڈریشن آف پاکستان (ایف پی سی سی آئی )میں ایک میٹنگ منعقدکی گئی اس موقع پر قازقستان کے سفارتکار یرژان کستافن،سی ای اواسکاٹ ایئرلائن رضوان قیصر،ڈائریکٹرروٹ مینجمنٹ وکٹرکوٹکو،ڈائریکٹراسکائی ٹوریزم عاسیم کوزبگارووہ، محمودالحسن اعوان چیئرمین پاک قازقستان بزنس کونسل،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور شبیرمنشائ،جبارخان،جاجی یعقوب ،ڈائریکٹرپاک قازقستان بزنس کونسل،وائس چیئرمین اخترعلی شاہ ،تاجربرادری سمیت دیگرمعززین موجودتھے۔ایف پی سی سی آئی میںہونے والی میٹنگ میں پاکستان سے قازقستان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر اتفاق ہواجو دونوںملکوں کے درمیان ہونے والی تجارت میں اضافہ کرنے میں اہم کرداراداکرے گا، پاکستان سے قازقستان کے درمیان شروع ہونے والے فلائٹ آپریشن کا کرایہ تین سوسے چارسوڈالر ہوگااوراس فلائٹ کا سفرڈھائی گھنٹے کا ہے جوپاکستانی اشیاءمیںشامل پھل ،سبزی اوردیگرپیرشیبل آئٹمزفوری طورپر قازقستان برآمدکئے جاسکیں گے۔میٹنگ میں پاکستان اورقازقستان میں ٹوریزم شروع کرنے پر غورکیاگیا،ای ویزہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیاگیاجبکہ ایف پی سی سی آئی بہت جلد ایک ویب پورٹل قائم کرنے جارہی ہے جس میں قازقستان کے بزنس انوائمنٹ ،بزنس ریکوائمنٹ سمیت تمام چیزیں وہاںموجودہوں گی اس کے علاوہ لاہورمیں بہت جلد قازقستان ہاﺅس قائم کیاجائے گاجس میں ایک چھت کے نیچے قازقستان سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ،پاکستان اورقازقستان کے درمیان ہونےوالی تجارت2023میںایک ارب ڈالر تک پہنچے جائے گی۔اس موقع پر قازقستان کے سفارتکارنے تمام اقدامات کو سراہاجبکہ میٹنگ کے شرکاءنے اس بات پر بھی زوردیاکہ زمینی راستہ کی راہ کوبھی بڑھایاجائے تاکہ دنوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button