Exclusive Reports

ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں 12 ارب 54 کروڑکے ریفنڈز آئندہ ماہ جاری کردیئے جائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت خزانہ نے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان کے ڈرابیک آن لوکل ٹیکسزلیویز(ڈی ایل ٹی ایل) کی مد میں 33 فیصد ریفنڈز آئندہ ماہ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ برآمدکنندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر کو ڈی ایل ٹی ایل ریفنڈز کامیکنزم مرتب کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔یہ عندیہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹاول مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین(سینٹرل) فرخ مقبول کی قیادت میں خالد اقبال اورفروزعالم لازی پر مشتمل ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت پر ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرمجموعی طورپر38 ارب روپے ریفنڈز زیرالتواءہیں اور وزیرخزانہ کے عندیے کے مطابق 33فیصد ریفنڈز ابتدائی طور پر جاری کردیئے جائیں گے جن کی مالیت12 ارب 54 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ٹی ایم اے کے چیئرمین( سینٹرل )فرخ مقبول نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے برآمدکنندگان کے باقی ماندہ ڈی ایل ٹی ایل ریفنڈزمنافع بخش بانڈز کی صورت جاری کرنے کی حکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایل ٹی ایل کے نئے مجوزہ میکنزم کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان برآمدکنندگان کو ان کی برآمدی آمدنی پاکستان پہنچنے کے 15یوم کے دوران سرکاری خزانہ سے ادا کردے گا اور اس ضمن میں ایف بی آر جنوری 2019 تک سمری مرتب کرلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button