Exclusive Reports

جعلی ڈیلے ڈیٹنشن سر ٹیفکیٹ پر کھلونے کے درآمدکنندگان کے خلاف تحقیقات کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے غیرقانونی طورپر حاصل کئے گئے ڈیلے ڈیٹینشن سر ٹیفکیٹ پر تحقیقات کا آغازکردیاہے ،ذرائع نے بتایاکہ میسرزایکسنگ انٹرنیشنل اورامیسرزون ٹین ورلڈنے محکمہ کسٹمزکی جانب سے روکے گئے متعددکنسائمنٹس پرمبینہ طورپرغیرقانونی طریقے سے ڈیمرج وڈیٹینش معاف کروانے کے لئے جعلی ڈیلے ڈیٹنشن سرٹیفکیٹ حاصل کئے گئے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے ٹرمینل اورشپنگ کمپنیوں کو خطوط ارسال کئے گئے کہ ڈیلے ڈیٹنش سرٹیفکیٹ کے اجراءکے باوجود ٹرمینل اورشپنگ کمپنی کی انتظامیہ ڈیمرج وڈیٹنشن معاف نہیں کررہے جبکہ اس سلسلے میں ٹرمینل اورشپنگ کمپنی کی انتظامیہ سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ میسرزایکسنگ انٹرنیشنل اورمیسروون ٹین ورلڈ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا کیونکہ محکمہ کسٹمزنے ان کمپنیوں کے متعددکنسائمنٹس مس ڈیکلریشن کے باعث روکے ہوئے ہیں توان کو ڈیلے ڈیٹنشن سرٹیفکیٹ کے اجراءکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈیمرج وڈیٹنشن کی رقوم معاف نہ ہونے پر میسرزایکسنگ انٹرنیشنل اورمیسرزون ٹین ورلڈنے محکمہ کسٹمزکو ٹرمینل کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہالیکن محکمہ کسٹمزنے خط میں دھمکی آمیززبان استعمال کرنے پر مذکورہ کمپنیوں کوجاری کئے جانے والے ڈیلے ڈیٹنشن سر ٹیفکیٹ کے اجراءکے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کھلونے کے درآمدکنندگان کی جانب سے کنسائمنٹس کلیئرنس کے لئے مس ڈیکلریشن کا سہارالے کر قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم محکمہ کسٹمزمس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس روک کر مذکورہ کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کئے اوربعد ازاں محکمہ کسٹمزکے ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے مس ڈیکلریشن درست ثابت ہونے پر میسرزایکسنگ انٹرنیشنل پر چاراواین اومیں 50لاکھ سے زائد کاجرمانہ اورمیسرزون ٹین ورلڈکو تین او این اومیں 37لاکھ 90ہزارروپے مالیت کا جرمانہ عائدکیا۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان کی جانب سے ٹرمینل اورشپنگ کمپنیوں کو دھمکی آمیزمکتوب بھی ارسال کئے گئے اورزردصحافت کے ذریعے بلیک میل کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی ،مذکورہ کمپنیاں زردصحافت کے ذریعے ٹرمینل،شپنگ کمپنیوں اورمحکمہ کسٹمزپر روزدے رہی ہیںکہ ان کے کنسائمنٹس پر لگے ڈیمرج وڈیٹنشن کی رقوم کو معاف کرکے کلیئرنس کے احکامات جاری کئے جائیں اس سلسلے میں مبینہ طورپرغیرقانونی طریقے سے جعلی ڈیلے ڈیٹنشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کئے گئے تاہم کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے مذکورہ کمپنیوں کو جاری کئے جانے والے ڈیلے ڈینشن سرٹیفکیٹ پر تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیںکیونکہ میسرزایکسنگ انٹرنیشنل اورمیسرزون ٹین ورلڈکے متعددکنسائمنٹس مس ڈیکلریشن کے باعث ابھی بھی پورٹ پر روکے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button