Eham Khabar

درآمدی اشیاءکیلئے حلال سرٹیفکیٹ لازمی قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے درآمدی اشیاءکے حلال ہونے کی یقین دہانی کے لئے امپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام کنزیومر اشیاءپر تفصیلات اردو اور انگلش میں درج ہونی چاہئے۔ اس سلسلے میں منسٹری آف کامرس نے ایس آر او جاری کردیا ہے جس کے تحت حلال سرٹیفکیٹ کا لوگو درآمدی اشیاءپر ہونا ضروری ہے۔ وزارت تجارت نے مزید ہدایت جاری کی ہے کہ حلال لوگو اشیاءپر اسٹیکر، اوور پرنٹنگ یا اسٹیم کی صورت میں نہیں ہونا چاہئے۔ جبکہ درآمدی اشیاءکی شپمنٹ کے لئے حلال سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے جس کو حلال سرٹیفکیشن باڈی نے جاری کیا ہو جوکہ انٹرنیشنل حلال ایکسری ڈیشن فورم یا اسٹینڈرڈ میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ آف اسلاملک کنٹریز کا ممبرز ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ درآمدی اشیاءکی شیلف لائف مینوفیکچرنگ تاریخ سے 66 فیصد ہونا ضروری ہے۔ اس سے پہلے شیلف لائنف 50 فیصد تھی جوکہ امپورٹ جنرل مینوفیسٹیو فائل کرنے کا وقت ہوتی تھیں۔

 

 

 

Import of Halal Items

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button