Eham Khabar

کے سی اے اے الیکشن میں کسٹمزایجنٹس الائنس پینل بلامقابلہ کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2018-19میں کسٹمزایجنٹس الائنس پینل کے نامزدامیدواربلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ایسوسی ایشن کے انتخابات جو 27ستمبر2018کومنعقدہونے تھے لیکن کسٹمزایجنٹس الائنس پینل کے سامنے کسی بھی پینل نے اپنے امیدواروں کو کھڑانہیں کیااس طرح کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2018-19میں محمدامین عیسانی صدر،ارشدخورشیدجنرل سیکریٹری،ندیم کامل سینئروائس پریزیڈنٹ،نسیم عسکر وائس پریزیڈنٹ،امین رشید اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ، زاہد بشیر چوہدری جوائنٹ سیکریٹری،محمدارشدبھٹی انفارمیشن سیکریٹری،سیدیاورعلی فنانس سیکریٹری جبکہ ممبرمینیجنگ کمیٹی کے لئے عدیل ارشدوہرہ،اخترعلی ،غلام مصطفی، جنیدمحمود، خالدامان، ماجدعلی سومرو، مرزامحمدشارخ ،محمدبلال احمد،رضوان علی ،شیخ مدثررفیق ،سہیل صادق اورزاہد شریف بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ کسٹمزایجنٹس الائنس پینل کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں گذشتہ دس سال سے مسلسل کامیابی حاصل کرکے کسٹمزایجنٹس کے مسائل کو حل کررہاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button