Exclusive Reports

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن :ووٹوں کی دوبارگنتی مکمل ، نتیجہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج متنازعہ قراردیئے جانے کے بعدچیف الیکشن کمیشن نے گذشتہ روزووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرکے انتخابی نتیجہ محفوظ کرلیاہے جیسے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل میٹنگ سے قبل سنایاجائے گا۔اس ضمن میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدصدرفیصل مشتاق نے بتایاکہ چیف الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرلی ہے اورکسٹمزایجنٹس الائنس کے تمام امیدواروں سے حلف نامہ لکھوایاہے کہ نتائج جو بھی ہوں انہیں قبول کرنے ہوں گے جبکہ کسٹمزایجنٹس گروپ کے نامزدوکامیاب صدریحییٰ محمدنے بتایاکہ کسٹمزایجنٹس گروپ کے کسی بھی امیدوارنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں شرکت نہیں کی،انہوں نے بتایاکہ کہ چیف الیکشن کمیشن نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے بائی لازکی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ ایسوسی ایشن کے قانون کے مطابق چیف الیکشن کمیشن ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کے مجازنہیں۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز(رجسٹریشن ونگ)کی جانب سے 25ستمبر2017کوارسال کئے جانےو الے مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ رجسٹرارنے اپنے مکتوب میں واضح طورپر یہ لکھاہے کہ شق نمبر29(a)کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے 17ستمبرکو انتخابی نتائج دیئے گئے تھے اس ہی فیصلے کو برقراررکھاجائے ۔واضح رہے کہ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے 16ستمبر2017کو سالانہ انتخابات کا انعقادہواجس میں یحییٰ محمدکی صدارت کے عہدے پر ایک ووٹ سے کامیابی کے بعد کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدصدرفیصل مشتاق نے نتیجہ کو ماننے سے انکارکردیا اورووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیاجس پر چیف الیکشن کمیشن نے 18ستمبرکو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ سنایا، تاہم کسٹمزایجنٹس گروپ کے نامزدصدر یحییٰ محمدنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے انکارکردیاتھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button