ایف بی آرافسران کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا آخری موقع
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے گریڈ17کے افسران کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا آخری موقع فراہم کردیاہے بصورت دیگران افسران کی ترقی گریڈ18میں نہیں کی جائے گی۔ایف بی آرنے نوٹیفکیشن میں کہاگہاہے کہ افسران کے ریکارڈکی چھان بین کرنے کے بعد اس امرکی نشاندہی ہوئی ہے کہ گریڈ17کے 24افسران نے متعددباریاددہانی کروانے کے بعد اب تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں اس لئے ان افسران کو ایف بی آرکی جانب سے آخری موقع دیاجارہاہے کہ وہ 14مئی2023تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروادیں
ا ایف بی آر افسران کے خلاف کارروائی شروع
تاکہ ان کی گریڈ18میں کی جانے والی ترقی پر مثبت عمل درآمدکیاجاسکے۔واضح رہے کہ ایف بی آرکی جانب سے اس سے قبل دومرتبہ ایف بی آرافسران کو اثاثوں کی تفصیلا ت جمع کروانے کی ہدایات جاری کی چکی ہے لیکن ایف بی آرکے افسران کی جانب سے اس پر عمل درآمدنہیں کیاجارہا۔