Eham Khabar

درآمدی کنسائمنٹس کی ویلیو عالمی قیمتوں سے منسلک کرنے کی تیاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹم نے ویلیوایشن کو غیر ملکی مارکیٹ میں اشیاءکی عائد قیمتوں سے براہ راست منسلک کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ قیمتوں کو غیر ملکی مارکیٹ سے منسلک کرنے سے ویلیوایشن کا کسٹم اور ٹریڈرز کے مابین تنازعہ ختم ہوجائے گا۔ ڈائریکٹر کسٹم ویلیوایشن گل رحمن نے یہ معلومات ایف پی سی سی آئی میں ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران فراہم کی۔ گل رحمن کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم میں آئندہ کچھ ہفتوں میں ایک ماڈیول متعارف کروا دیا جائے گا جس سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں موجود قیمتوں کے مطابق درست ویلیوایشن ہوگی۔ اس ماڈیول کے ذریعے سسٹم میں موجود ویلیوایشن کے حوالے سے موجود خامیاں خودبخود ختم ہوجائیں گی۔ جی ڈی ویلیوایشن نے بزنس مین کمیونٹی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا کہ بزنس مین اور کسٹم ہاﺅس کے مابین تنازعہ خود حل کرلینا چاہئے نہ کہ ان کو ٹربیونل یا عدالتوںمیں گھسیٹا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینکڑوں کسٹمز ویلیوایشن پر کام ہورہا ہے اور یہ ممکن نہیں کہ ان سب کو چند ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے۔ البتہ ان کو جلد مکمل کرلیا جائے گا جبکہ جو ویلیوایشن کارآمد نہیں ہیں، ان سب کو ختم کردیا جائے گا۔ گل رحمن نے بزنس مین سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کسٹم ویلیوایشن ڈپارٹمنٹ کی مدد کریں تاکہ کاروبار میں آسانی فراہم کی جائے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نی جی ڈی کسٹم ویلیوایشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویلیوایشن میں موجود خامیوں کو ختم کرنے میں پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ کئی ایسی ویلیوایشن جوکہ کارآمد نہیں ہیں، ان کی وجہ سے ٹریڈرز کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویلیوایشن رولنگ کو 90 دنوں میں اپ ڈیٹ کردینا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button