Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ سے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلکٹریٹ آف جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بیرون ملک سے اسمگل کئے جانے والے موبائل فونز اور دیگر سامان کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے فراہم کردہ مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی حماد احمد نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی محمد فیصل خان کی سربراہی میں بین الاقوامی آمد پر تعینات عملہ کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فلائی دبئی کی پرواز FZ 329 سے کراچی پہنچنے والے شہروز اور سہیل امین نامی دو مسافروں کے قبضہ سے موبائل فونز برآمد کئے۔ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر دونوں مسافروں پر جہاز سے نکلتے ہی سیٹلائیٹ ایریا سے سامان کے حصول تک ان پر نظر رکھی گئی، دونوں مسافروں کے کنویئر بیلٹ سے سامان وصول کرنے اور سامان کے ہمراہ گرین چینل سے بین الاقوامی آمد ہال سے باہر جاتے ہوئے گرین چینل پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دونوں کو کسٹمز ریڈ چینل کی طرف بھیج دیا جہاں ان کے سامان کی اسکیننگ کی گئی جس میں بڑی تعداد میں موبائل فونز کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافروں کے سامان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر منتقل کر کے ان کے کیری آن بیگز میں چھپائے گئے موبائل فون برآمد کئے۔ بعد ازاں دونوں افراد کے جسم اور سامان کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں مزید موبائل فونز برآمد ہوئے۔ برآمدی اشیاء میں 28 عدد آئی فون، دو عدد لیپ ٹاپ، 50 عدد کڑھائی والے کاٹن سوٹ، پرائم واٹر ڈرنک کی 500 ملی لیٹر کی 40 بوتلیں جن کی مالیت 64 لاکھ 51 ہزار بتائی گئی ہے۔ محکمہ کسٹمز نے برآمد شدہ سامان کو ضبط کرتے ہوئے مسافروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button