Exclusive ReportsUncategorized

اسٹیٹ بینک کی نان فائلرز پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تیزی سے گرتے ہوئے بینک ڈپازٹ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو تجاویز دی ہے کہ نان فائلرز کے نان کیش بینکنگ ٹرانزکشن کرنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کردیا جائے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ڈپازٹس کو یقینی طور پر بڑھائیں جبکہ ڈپازٹس کو بڑھانے کے لئے ٹیکس شرح پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے سے کافی مدد مل سکتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے عائد ہونے کے بعد بینک مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ ودہولڈنگ ٹیکس 2015ءمیں عائد کیا گیا تھا اور عام خیال ہے کہ اب اس کا اثر زائل ہوگیا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے کہ ڈپازٹس کی شرح کا مطالعہ کرنے سے پتہ لگا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے اثرات ابھی بھی بہت گہرے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button