Exclusive Reports

ٹیلی کام آلات کی کلیئرنس پر 24کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جانے والے ٹیلی کام آلات کی کلیئرنس پر 24کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کو بے نقاب کرتے ہوئے سامان ضبط کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو اطلاع ملی کہ پاکستان ٹیلی کام موبائل کی جانب سے درآمدکئے جانےو الے ٹیلی کام آلات کے تین کنسائمنٹس مس ڈیکلریشن کے ذریعے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے کلیئرکرکے قومی خزانے کو کروڑوںروپے مالیت کانقصان پہنچایاجارہاہے جس پر ڈئریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میں ڈپٹی دائریکٹرمحمدزہیب،سپرنٹنڈنٹ سعودحسن خان،انٹیلی جنس آفیسرشبہی حیدرپر مشتمل ٹیم نے پاکستان ٹیلی کام موبائل کی جانب سے کلیئرکئے جانے والے دوکنسائمنٹس کو پورٹ قاسم پر آن لائن بلاک کردیئے گئے جبکہ ایک کنسائمنٹ جو کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے کلیئرکرواکے ڈی ایچ ایل کے ویئرہاﺅس میں رکھے گئے ہیں تاہم ڈائریکٹوریٹ کی جانچ پڑتال کرنے والی ٹیم نے ڈی ایچ ایل ویئرہاﺅس اورپورٹ قاسم میں روکے گئے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کیاتواس امرکا انکشاف ہواکہ مذکورہ کمپنی نے گرین چینل کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی ہے۔ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے 15فروری 2019کو کلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیو7کروڑ92لاکھ97ہزارظاہرکرکے 2کروڑ93لاکھ68ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی جبکہ کنسائمنٹ کی اصل درآمدی قیمت 58کروڑ31لاکھ49ہزارروپے تھی تاہم پاکستان ٹیلی کام موبائل نے کم ویلیوظاہرکرکے قومی خزانے کو 18کروڑ64لاکھ89ہزارروپے کا نقصان پہنچایاجبکہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پورٹ قاسم پر آن لائن روکے گئے ٹیلی کا م آلات کے دوکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توان دونوں کنسائمنٹس کو بھی میسرزپاکستان ٹیلی کام موبائل نے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز ایسٹرن فریٹرسروسزکے ساتھ مل کرٹیلی کام آلات کی درآمدی ویلیو4کروڑ95لاکھ99ہزارروپے ظاہرکرکے1کروڑ83لاکھ76ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزاداکئے جبکہ کنسائمنٹس کی درآمدی ویلیو 21 کروڑ 24 لاکھ48ہزارظاہرنہ کرکے قومی خزانے کو 6کروڑ2لاکھ75ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان ٹیلی کام موبائل نے مذکورہ تینوں کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر مجموعی طورپر24کروڑ67لاکھ65ہزارروپے کم اداکئے۔

 

 

 

 

Pakistan Telecom Mobile Tax Evasion of over Rs.240millions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button