Eham Khabar

حکومت نے آئی ایم سے روپے کی قدر135روپے تک کم کرنے پر رضامندی ظاہرکردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے وفدسے روپے کی قدرکو 135روپے تک کم کرنے کے لئے رضامندی ظاہرکردی ہے جس کے بعد ڈالر 125.50روپے فی ڈالر سے بڑھ کر127.50فی ڈالر کی سطح پر آگیاہے ان خیالات کا اظہارفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدرملک محمدبوستان نے ایسوسی ایشن کے دیگروفد کے ہمراہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹرفارن ایکسچینج ارشدبٹھی سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ارشدبھٹی نے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت یکدم بڑھنے کی وجوہات طلب کیں جس پر ملک بوستان نے بتایاکہ آئی ایم ایف کے وفدسے حکومت پاکستان ڈالر کی قیمت کو 135روپے تک بڑھانے پر رضامندی ظاہرکردی ہے جس کے باعث روپے کی قدرمیں کمی ہورہی ہے۔انہوں ںنے کہا کہ میڈیاکوپابندکیاجائے کہ جب تک حکومت کی جانب سے کوئی باقائدہ بیان جاری نہ کیاجائے اس وقت تک میڈیااس قسم کی خبریں نہ چلائے۔ملک بوستان کی جانب سے ایک اورتجویزبھی پیش کی کہ کمرشل بینک پرسنل ڈالر اکاﺅنٹ ہولڈرکو ڈالرڈیپازت کرنے کے عوض 90فیصدپاکستانی روپے میں لون دیتے ہیں اس پر بھی عائد کی جائے کیونکہ جب بھی روپے کی قدرمیںکمی کی خبریں شائع ہوتی ہیں تویہ لوگ بینک سے لون لے کردوبارہ ڈالر خریدنے آجاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈبہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اورڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوجاتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button