Exclusive Reports

چھالیہ کے 14کنٹینرزکی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کےلئے ایف بی آرکومکتوب ارسال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے گذشتہ دنوںپکڑے جانے والے چھالیہ کے 14کنٹینرزکی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کےلئے ایف بی آرکومکتوب ارسال کردیاگیاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم پر تعینات افسران میں شامل ایڈیشنل کلکٹر،پرنسپل اپریزراورایگزامنرکے ملوث ہونے کے شواہد کے بعد ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے ان افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی اورگرفتاری کے لئے ایف بی آرسے اجازت طلب کی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ایڈیشنل کلکٹرکے خلاف ایک اعلیٰ کسٹمزآفیسرمنظورنظرہونے کے باعث کوئی کارروائی نہیں ہورہی تاہم ایڈیشنل کلکٹرکی وجہ سے پرنسپل اپریزراورایگزامنربھی کارروائی سے بچے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں تعینات پرنسپل اپریزراورایگزمنرغیرحاضر ہیں جبکہ پرنسپل اپریزکی جانب سے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے تبادلے کے لئے درخواست دی گئی ہے جو چیف کلکٹرنے منظورنہیں کی۔اس ضمن میں محکمہ کسٹمزنے اس امرکی تصدیق کی کہ انہوں نے کسٹمزافسران کے خلا ف کارروائی کے لئے ایف بی آرکو مکتوب ارسال کیاہے اوراجازت ملنے کے بعد ہی افسران کوگرفتارکرکے کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button